باکو ( ترکیہ خبر) اپیل کورٹ میں ایک اہم مقدمے کی سماعت جاری ، جس میں متعدد افراد کے خلاف مختلف سنگین الزامات سے متعلق عدالتی کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔رپورٹس کے مطابق زیر سماعت کیس میں جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم، دہشت گردی، دہشت گردی کی مالی معاونت، جارحانہ جنگ کی تیاری اور دیگر سنگین الزامات شامل ہیں۔ یہ کیس ان افراد سے متعلق ہے جن پر پہلے فوجی عدالت کی جانب سے سزا سنائی جا چکی ہے۔سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کو ان کی زبانوں میں ترجمہ اور قانونی معاونت فراہم کی تاکہ ان کے دفاع کے حقوق کو یقینی بنایا جا سکے۔عدالتی کارروائی میں استغاثہ کے نمائندے، سرکاری وکلا اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے جبکہ انسانی حقوق کے ادارے کے نمائندوں نے بھی سماعت کا مشاہدہ کیا۔عدالت نے اس سے قبل طلب کیے گئے بعض دستاویزات کا ترجمہ بھی متعلقہ افراد کو فراہم کیا تاکہ قانونی عمل کو مزید شفاف بنایا جا سکے۔عدالتی ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت آئندہ مراحل میں بھی جاری رہے گی۔
باکو اپیل کورٹ میں متعدد مقدمات پر سماعت، اہم عدالتی کارروائی جاری
واپس خبروں پر
Category:
آذر بائیجان