ترکیہ خبر

15 جون یومِ نجاتِ ملی: قومی اتحاد اور ریاستی استحکام کی علامت

15 جون یومِ نجاتِ ملی: قومی اتحاد اور ریاستی استحکام کی علامت

باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان کی جدید تاریخ میں 15 جون یعنی یومِ نجاتِ ملی کو ریاستی خودمختاری کے تحفظ، سیاسی استحکام کی بحالی اور ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے حوالے سے ایک اہم تاریخی موقع قرار دیا جاتا ہے۔یہ دن قوم کے رہنما حیدر علییف کی سیاسی جدوجہد اور ریاستی تعمیر کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔یومِ نجاتِ ملی کو صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ آذربائیجان کے عوام کے ریاستی عزم، قومی اتحاد اور روشن مستقبل پر اعتماد کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ یہ دن ملک کی تاریخ میں ایک فیصلہ کن موڑ اور آزاد ریاست کی بقا و ترقی کے آغاز کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔یہ خیالات نسیمی نامی لسانی ادارے کی ایک علمی کارکن کی جانب سے پیش کیے گئے ایک مضمون میں بیان کیے گئے ہیں۔مضمون کے مطابق 1991 میں آزادی کے بعد آذربائیجان کو شدید سیاسی، اقتصادی اور عسکری چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران بیرونی حملوں، داخلی سیاسی عدم استحکام اور انتظامی مشکلات نے ریاستی سلامتی کے لیے سنگین خطرات پیدا کیے، جبکہ 1993 کے واقعات نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔