اردوان کو امریکی انتخابات سے خطے میں دیرپا امن کی امید

اردوان کو امریکی انتخابات سے خطے میں دیرپا امن کی امید

 استنبول ( تر کیہ خبر) ترک صدر رجب طیب اردوان نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکا میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے نتائج مشرق وسطیٰ سمیت خطے میں مستقل امن اور استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوں گے۔جنوبی کوریا کے دورے سے انقرہ واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ ان کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ امریکی انتخابات کے نتائج خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کریں۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے امریکی حکومت، ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے ساتھ قریبی رابطے اور تعاون کا عمل جاری رکھا جائے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.