ترکیہ خبر

برلن میں حیدر علی یف کی 103ویں سالگرہ پر شاندار ثقافتی کنسرٹ، پاک و جرمن دوستی کو فروغ

برلن میں حیدر علی یف کی 103ویں سالگرہ پر شاندار ثقافتی کنسرٹ، پاک و جرمن دوستی کو فروغ

برلن( ترکیہ خبر)آذربائیجان کے قومی رہنما اور جدید ریاست کے بانی حیدر علی یف کی 103ویں یومِ پیدائش کے موقع پر برلن میں ایک شاندار اور وسیع کنسرٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔یہ تقریب آذربائیجان کے جرمنی میں سفارتخانے، وزارتِ ثقافت، آذربائیجان ڈائاسپورا سپورٹ فنڈ اور جرمنی آذربائیجان الائنس کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے سفیر نسیمی آغایف نے کہا کہ حیدر علی یف نے ملک کی آزادی کے تحفظ، مضبوط ریاستی اداروں کے قیام اور قومی ترقی کی بنیاد رکھنے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1990 کی دہائی کے آغاز میں مشکل حالات کے باوجود ان کی دور اندیش قیادت نے آذربائیجان میں استحکام پیدا کیا اور ملک کو بین الاقوامی برادری میں ایک قابلِ اعتماد شراکت دار بنایا۔سفیر نے مزید کہا کہ حیدر علی یف کی خارجہ پالیسی نے خاص طور پر توانائی کے شعبے میں آذربائیجان کی عالمی اہمیت کو بڑھایا، جبکہ یورپ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ان کی پالیسی کا اہم حصہ تھا۔ انہوں نے 1996 میں حیدر علی یف کے جرمنی کے سرکاری دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صدر الہام علی یف کی قیادت میں آذربائیجان نے اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی مکمل بحالی حاصل کر کے حیدر علی یف کے خواب کو حقیقت بنا دیا ہے۔آذربائیجان ڈائاسپورا سپورٹ فنڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اکرم عبداللہیف نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ حیدر علی یف کی قیادت نے ریاستی مضبوطی، قومی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی وقار میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج آذربائیجان اور جرمنی کے تعلقات معیشت، تعلیم، جدت اور ثقافتی شعبوں میں کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔تقریب میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ کنسرٹ نہ صرف موسیقی کی عالمی طاقت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ آذربائیجان اور جرمنی کے درمیان دوستی اور باہمی احترام کے تعلقات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔