ترکیہ خبر

عالمی مارکیٹ میں آذربائیجان کے تیل کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں آذربائیجان کے تیل کی قیمت میں کمی

باکو ( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں آذربائیجان کے خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق آذری لائٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 4.82 ڈالر یا 4.82 فیصد کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 95.27 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق آذری لائٹ تیل کی سب سے کم قیمت اپریل 2020 میں 15.81 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ اس کی بلند ترین قیمت جولائی 2008 میں 149.66 ڈالر فی بیرل رہی۔ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ مختلف معاشی اور بین الاقوامی عوامل کا نتیجہ ہوتا ہے۔