ممبئی…مشہور بھارتی کامیڈین کیکو شاردا نے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دی کپل شرما شوچھوڑ کر نہیں جا رہے اور ہمیشہ اس کامیڈی شو کا حصہ رہیں گے۔بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ کیکو شاردا ایمازون پر نشر ہونے والے ایک کامیڈی شو میں شامل ہونے کے لیے کپل شرما کے شو کو چھوڑ دیں گے۔ تاہم کیکو نے ان افواہوں کو مسترد کر دیا۔یہ افواہیں اس وقت زور پکڑیں جب کیکو اور کرشنا ابھیشیک کی لڑائی کی وائرل ویڈیو سامنے آئی۔ کیکو نے انسٹاگرام پر کرشنا کے ساتھ بلیک اینڈ وائٹ تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا: یہ بندھن کبھی نہیں ٹوٹے گا اور وہ جھگڑا صرف ایک پرینک تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل کامیڈین کرشنا ابھیشیک، سنیل گروور اور سمونا چکرورتی بھی شو چھوڑ کر جا چکے ہیں، لیکن مداحوں کی پرزور فرمائش پر کرشنا اور سنیل گروور نے شو دوبارہ جوائن کیا تھا۔
کیکو شاردا نے دی کپل شرما شو چھوڑنے کی افواہیں مسترد کر دیں
12