اسلام آباد… پاکستان کی کرپٹو سفارت کاری نے عالمی سطح پر اپنی پہچان بنا لی ہے اور اسے مضبوط مقام حاصل ہو گیا ہے۔پاکستان نے حال ہی میں ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی قائم کر کے کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل اثاثوں کی باضابطہ نگرانی و ریگولیشن کا آغاز کیا، جسے ملکی ڈیجیٹل فنانس کا ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرپٹو پالیسی عالمی ویژن کے تحت نئے بین الاقوامی معاشی مواقع کھول رہی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کا اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرومستقبل میں عملی سرمایہ کاری کی علامت ہے۔معروف جریدے فنانشل ٹائمز نے بھی عالمی سطح پر پاکستان کی کرپٹو پالیسی، تیزی سے ہونے والی پیش رفت اور بڑھتی ہوئی حکمت عملی کو سراہا ہے۔بلال بن ثاقب کے مطابق یہ عالمی پہچان اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کرپٹو فیلڈ میں فعال شراکت دار کے طور پر جدت کے عالمی میدان میں اپنی جگہ بنا رہا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان ان ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے بٹ کوائن ریزرو کو قانونی ٹینڈر کے طور پر اپنایا ہے۔ اس فہرست میں سوئٹزرلینڈ اور ایل سلواڈور بھی شامل ہیں۔
پاکستان کی کرپٹو ڈپلومیسی دنیا بھر میں تسلیم، عالمی اداروں نے بھی تعریف کر دی
19