ترک خزانہ اور مالیات کے وزیرمہمت شمیک نے مارکیٹ کے شکوک و شبہات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت کی مہنگائی سے نمٹنے کے عزم کو اجاگر کیا۔ان کا کہنا تھا “ہماری پہلی ترجیح مہنگائی کو کم کرنا ہے۔ مہنگائی کم ہوگی، لیکن میں مارکیٹ میں پائے جانے والے شک و شبہات کو سمجھتا ہوں۔” انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی ترقی اس وقت تاریخی رجحانات سے نیچے ہے، جسے انہوں نے “شاید پائیدار بلند ترقی کے راستے پر جانے کے لیے ضروری” قرار دیا۔ شمیک نے مرکزی بینک کی ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور صارفین کے قرضوں پر سخت موقف برقرار رکھنے کی حمایت کی۔ انہوں نے ترک لیرہ کی قدر پر بات کرنے سے گریز کیا اور دوبارہ کہا کہ ترکیہ کا کوئی ایکسچینج ریٹ کا ہدف نہیں ہے۔
مہنگائی کو کم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے :ترک وزیر شمیک
87