76
شام کے عبوری صدر احمد الشرع 4 فروری کو ترکیہ کا تاریخی دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران ترکیہ اور شام کے درمیان اقتصادی بحالی، سکیورٹی، اور استحکام پر بات چیت ہوگی۔ ترکیہ کی حمایت سے شام کے عبوری حکومت اور عوام کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ الشرع کا یہ دورہ اس بات کا عکاس ہے کہ ترکیہ شام کی سیاسی اور اقتصادی تعمیر نو میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مشترکہ کارروائی اور شام کی جغرافیائی سالمیت کو یقینی بنانے پر بھی بات چیت ہوگی