سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ویگاس میں ایک ریلی کے دوران اعلان کیا کہ اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو امریکہ عالمی ادارہ صحت (WHO) میں دوبارہ شامل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے پہلے دور میں انہوں نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حالات میں تبدیلی آنے پر امریکہ اس ادارے کا حصہ دوبارہ بننے پر غور کر سکتا ہے۔
ٹرمپ نے وضاحت کی کہ ان کا یہ فیصلہ اس وجہ سے تھا کہ عالمی ادارہ صحت پر چین کا اثر بڑھتا جا رہا تھا، جس کی وجہ سے امریکہ کے مفادات کو نقصان پہنچ رہا تھا۔ تاہم، اگر عالمی ادارہ صحت میں کوئی اصلاحات کی جائیں اور اس کا رویہ امریکہ کے مفادات کے مطابق ہو، تو وہ امریکہ کو دوبارہ اس کا حصہ بنانے کے حق میں ہوں گے۔سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ ان کی پالیسیوں کے تحت عالمی سطح پر امریکہ کی پوزیشن کو مستحکم کیا گیا تھا، اور اگر وہ دوبارہ منتخب ہوتے ہیں، تو وہ امریکہ کے عالمی اثر و رسوخ کو مزید بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔
امریکہ عالمی ادارہ صحت میں دوبارہ شامل ہو سکتا ہے:ٹرمپ کا دعویٰ
77