بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، تاہم اس نے اعلان کیا کہ اس نے ملک کی پیریاڈیک ایوالوئیشن مکمل کر لی ہے۔موڈیز نے 16 جنوری کو اس جائزے کے بارے میں ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ کو ملک کی وسیع، متنوع اور لچکدار معیشت، معتدل عوامی قرضوں کے بوجھ اور مالیاتی و میکرو اکنامک پالیسیوں کے اثرات سے تقویت ملتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکیہ کی سخت مالیاتی پالیسی نے ملکی قرضوں کی بڑھوتری کو محدود کیا اور ترک لیرا پر اعتماد کو بہتر بنایا، جس سے معیشت میں توازن آیا، افراط زر کے دباؤ میں کمی آئی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔
موڈیز کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی کی توقع اس سال جاری رہے گی اور سال کے اختتام تک یہ تقریباً 30 فیصد تک گر سکتی ہے۔ مزید یہ کہ مرکزی بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر، سویپ کو چھوڑ کر، اب مضبوط طور پر مثبت ہیں، جس کے نتیجے میں بیرونی خطرات میں کمی واقع ہوئی ہے۔آخر میں، بیان میں کہا گیا کہ اس سال مالیاتی پوزیشن میں مزید تنگی متوقع ہے، جس سے معیشت میں توازن برقرار رکھنے اور افراط زر میں کمی لانے کے امکانات میں اضافہ ہو گا۔