پاکستان نے ترکیہ کے شہر بولو میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ترکیہ کے شہر بولو میں کارتالکیا سکی ریزورٹ ہوٹل میں ہونے والی خوفناک آگ کے بارے میں بہت غمزدہ ہیں، جس کے باعث 66 افراد کی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں اور 51 افراد زخمی ہو گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، خاص طور پر ان خاندانوں کے ساتھ جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔دفتر خارجہ نے اس موقع پر سوگوار خاندانوں کے لیے اپنی دعاؤں اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اس غم کی گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہے، اور ترکیہ کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے
پاکستان کا ترکیہ کے شہر بولو میں آتشزدگی کے سبب ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
111