96
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالج کے نئے کیمپس کا افتتاح کرتے ہوئے تعلیم کے میدان میں ترکیہ کے ساتھ شراکت داری بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک ترک تعاون اعلیٰ معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور نوجوانوں کو بہتر مستقبل کی طرف گامزن کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر دونوں ممالک کے تعلیمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔