ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے 2025 کو “خاندانی سال” قرار دینے کا اعلان کرتے ہوئے معاشرتی اقدار اور خاندانی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے جامع اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر خاندانی امور مہینور اوزدیمیر گوکتاش کے مطابق، یہ سال خاندانی مسائل جیسے شادی کی شرح میں کمی، بڑھتی عمر کی آبادی، اور مشترکہ زندگی کے چیلنجز کو حل کرنے کے لیے وقف ہوگا۔
حکومت کے “فیملی ایکشن پلان 2024-2028” کے تحت شادی، والدین کی تربیت، اور سماجی مشوروں جیسے موضوعات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ خاندانی ہم آہنگی کے لیے نئی پالیسیز بنائی جائیں گی جن میں افراد کے لیے مشاورت اور رہنمائی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
مہینور اوزدیمیر گوکتاش نے کہا کہ خاندانی اقدار کو تحفظ دینے کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے جو معاشرتی اتحاد کو فروغ دے گا۔ اس منصوبے کے تحت خاندانی زندگی کے اصولوں کو عملی شکل دی جائے گی اور نئی نسلوں میں ذمہ داری کا شعور اجاگر کیا جائے گا۔اس فیصلے کی تفصیلات 13 جنوری کو صدر ایردوان کے خطاب میں واضح کی جائیں گی، جہاں وہ مزید پالیسیز اور اقدامات کا خاکہ پیش کریں گے۔