استنبول میٹروپولیٹن میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ 2025 سے شہر کے قبرستانوں کی فیسوں میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔ نئی فیس کے مطابق، استنبول میں قبر کے حصول کے لیے فیس 20,000 ترک لیرا سے بڑھا کر 42,000 ترک لیرا کر دی گئی ہے، جو تقریباً دوگنا اضافہ ہے۔
یہ اضافہ خاص طور پر ان قبرستانوں پر لاگو ہوگا جو شہر کے مرکزی اور پُرکشش علاقوں میں واقع ہیں۔ کم مراعات یافتہ علاقوں کے قبرستانوں کی فیسیں نسبتاً کم رکھی گئی ہیں، لیکن وہاں بھی اضافے کی توقع ہے۔
میونسپل حکام کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ انتظامی اخراجات اور قبروں کی دیکھ بھال کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ضروری تھا۔ تاہم، عوامی حلقوں میں اس فیصلے پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فیسوں میں اس قدر اضافے سے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
قبرستان کی فیسوں میں اس اضافہ نے سماجی اور معاشی اثرات پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے، جہاں عوام حکومت سے اس فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
استنبول کے قبرستانوں کی فیسوں میں 2025 سے بڑا اضافہ
84