82
بائراکتار ٹی بی3 نے فضائی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ اس ڈرون نے ترکیہ کے مختصر رن وے والے جہاز TCG Anadolu سے پہلی بار کامیابی سے اڑان بھری اور واپس آئی۔ یہ کامیابی ترکیہ کی دفاعی کمپنی بائراکتار کے انجینئروں کی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کا نتیجہ ہے، جو دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی تیار کر رہے ہیں۔ بائراکتار ٹی بی3 کی ماس پروڈکشن اکتوبر میں شروع ہو چکی ہے اور یہ چھ ماہ میں عالمی منڈی میں دستیاب ہوگا۔ ترکیہ کی دفاعی صنعت میں یہ ایک بڑی پیش رفت ہے، کیونکہ بائراکتار کمپنی دنیا بھر میں UAVs کا سب سے بڑا برآمد کنندہ بن چکا ہے اور 35 ممالک سے معاہدے کر چکا ہے۔