استنبول( ترکیہ خبر)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والا معاہدہ جنگ کے خاتمے کی جانب ایک نہایت اہم قدم ہے، جس سے پورے خطے میں بڑی حد تک سکون پیدا ہوا ہے۔انقرہ میں کابینہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ یہ معاہدہ اس جنگ کے تناظر میں اہم پیش رفت ہے جو ان کے بقول اسرائیل کی اشتعال انگیزیوں اور منصوبہ بندی کے نتیجے میں شروع ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے خطہ شدید کشیدگی کا شکار تھا، تاہم حالیہ پیش رفت کے بعد خطے کے حالات میں بہتری اور تناؤ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔صدر اردوان کے مطابق اس معاہدے نے خطے کو بڑی حد تک ریلیف فراہم کیا ہے اور یہ امن کی طرف ایک مثبت اشارہ ہے۔