استنبول( ترکیہ خبر)بون، جرمنی میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کے موقع پر آئندہ سال منعقد ہونے والی COP31 کانفرنس کی میزبانی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ترکی کے وزیر ماحولیات، شہری منصوبہ بندی اور ماحولیاتی تبدیلی مراد کُروم نے بطور COP31 صدر اس معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج کے ایگزیکٹو سیکرٹری سائمن اسٹیل بھی موجود تھے۔دستخطی تقریب بون میں جاری ماحولیاتی کانفرنس کے دوران منعقد ہوئی، جہاں فریقین نے ماحولیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ترک وزیر نے کہا کہ ترکی اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون آئندہ دنوں میں مزید وسعت اختیار کرے گا، جبکہ ترکی ایک ایسا عمل یقینی بنانا چاہتا ہے جس میں کسی کو پیچھے نہ چھوڑا جائے۔بون کے دورے کے دوران انہوں نے مختلف علاقائی گروپس سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں افریقی ممالک کا گروپ، چھوٹے جزائر کی ریاستیں، عرب ممالک اور لاطینی امریکا و کیریبین کے نمائندے شامل تھے۔واضح رہے کہ COP31 ماحولیاتی کانفرنس رواں سال 9 سے 20 نومبر کے دوران جنوبی ترکی کے شہر انطالیہ میں منعقد ہوگی۔