ترکیے خبر

ترکیہ کا قبرص مسئلے پر دو ریاستی حل پر زور

ترکیہ کا قبرص مسئلے پر دو ریاستی حل پر زور

انقرہ( ترکیہ خبر)ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے قبرص کے لیے خصوصی نمائندے ماریا اینجلا ہولگین کییولر سے ملاقات کی، جس میں قبرص تنازع کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں جزیرے کے دونوں رہنماؤں کے ساتھ خصوصی نمائندے کے حالیہ رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیر خارجہ خاقان فیدان نے اس موقع پر کہا کہ ترکیہ اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم ان کا مؤقف ہے کہ قبرص مسئلے کا حقیقی اور قابل عمل حل جزیرے میں دو الگ ریاستوں کے ساتھ بقائے باہمی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترک قبرصی عوام کے خودمختار مساوی حقوق اور بین الاقوامی سطح پر مساوی حیثیت کو نظر انداز کرنے والے کسی بھی حل سے مثبت نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔واضح رہے کہ قبرص کا مسئلہ دہائیوں سے جاری ہے، جس میں یونانی قبرصی اور ترک قبرصی فریقین کے درمیان تنازع کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی متعدد سفارتی کوششیں بھی ناکام رہی ہیں۔