استنبول( ترکیہ خبر)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترکیہ کی کمیونیکیشنز ڈائریکٹوریٹ کے مطابق صدر اردوان نے گفتگو میں کہا کہ ترکیہ خطے میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے، خصوصاً ایران، غزہ اور ہارن آف افریقہ کے علاقوں میں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والے سفارتی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہیے اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ اس عمل کو سبوتاژ ہونے سے روکا جائے۔صدر اردوان نے شام میں اقوام متحدہ کے مشنز کی مؤثر سرگرمیوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اس عمل میں تعاون جاری رکھے گا۔گفتگو کے دوران قبرص کی تازہ صورتحال، غزہ اور لبنان میں انسانی بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر اردوان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ٹیلیفونک گفتگو، خطے میں امن پر زور
واپس خبروں پر
Category:
ترکیہ