آذربائیجانی…ایران کے نائب وزیر ثقافتی ورثہ انوشیروان محسنی نے انکشاف کیا ہے کہ جنوری 2023 میں تہران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر حملے کے بعد ایران نے تقریبا 18 لاکھ آذربائیجانی سیاحوں کو کھو دیا۔حملہ 27 جنوری 2023 کو پیش آیا، جس میںسیکیورٹی چیف اورخان اسگروف شہید جبکہ دو محافظ زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد آذربائیجان نے سفارت خانہ بند کر کے عملہ واپس بلا لیا تھا۔بعد ازاں شہید اہلکاروں کو اعزازات سے نوازا گیا، اور طویل سفارتی مذاکرات کے بعد آذربائیجانی سفارت خانے نے15 جولائی 2024 کو تہران میں نئی جگہ سے دوبارہ کام شروع کیا۔حملہ آور یاسین حسین زادہ کو سزائے موت سنائی گئی، جو 21 مئی 2025 کو نافذ کر دی گئی۔یہ واقعہ دونوں ممالک کے تعلقات پر گہرا اثر ڈال گیا، جس کی ایک مثال آذربائیجانی سیاحوں کی غیر موجودگی ہے۔
ایران نے آذربائیجانی سفارت خانے پر حملے کے بعد 18 لاکھ سیاح کھو دیے
46