49
آذربائیجان…صدر آذربائیجان الہام علیوف نے تاجکستان کے یومِ آزادی پر صدر امام علی رحمان کو مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے تاجکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی سطح پر بڑھتے وقار کو سراہا۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری اور باہمی اعتماد کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔آخر میں انہوں نے صدر امام علی کے لیے نیک تمناں اور تاجک عوام کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کی دعا کی۔