43
ترکیہ…ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں ایک افسوسناک کشتی حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔ترک حکام کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تارکین وطن کی ایک کشتی کوسٹ گارڈز کی کشتی سے ٹکرا گئی۔ تارکین وطن کی کشتی میں مجموعی طور پر 35 افراد سوار تھے۔حکام نے مزید بتایا ہے کہ حادثے کے بعد ایک شخص تاحال لاپتہ ہے، جس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔