کراچی …پاکستان کی برآمدات کا گزشتہ 20 سالہ سفر ترقی اور چیلنجز کا مرکب رہا ہے۔ اگرچہ ملک نے کچھ پیش رفت کی ہے، لیکن ابھی تک ایسا پائیدار اور متنوع برآمدی ڈھانچہ قائم نہیں ہو سکا جو دیگر ہم پلہ ممالک حاصل کر چکے ہیں۔مرکزی نکتہ ٹیکسٹائل سیکٹر ہے، جو پاکستان کی برآمدات میں نصف سے زیادہ حصہ رکھتا ہے۔ بیڈ شیٹس، ریڈی میڈ گارمنٹس، نٹ ویئر اور کاٹن یارن میں بہتری آئی اور خام مال سے تیار شدہ مصنوعات کی جانب جزوی منتقلی بھی ہوئی، مگر چند ممالک پر انحصار اب بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔2000 کی دہائی کے وسط میں عالمی مارکیٹ کی بہتری اور مقامی اصلاحات نے برآمدات میں اضافہ کیا، لیکن 2008-09 کے مالیاتی بحران نے رفتار روک دی۔ 2014 سے 2019 تک کرنسی کے مصنوعی استحکام، توانائی کے بحران اور بڑھتی لاگت نے مسابقت کو متاثر کیا۔وبا کے دوران وقتی کمی کے بعد یورپی اور امریکی صارفین کی طلب نے کچھ ریلیف دیا، لیکن توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور ترسیل کی لاگت نے ایک بار پھر برآمدات پر دبا ڈالا۔
پاکستان کی برآمدات کا 20 سالہ سفر: ترقی کے ساتھ چیلنجز کابھی سامنا
18