یونان سے ازمیر واپس آتی ہوئی ٹور بس ترکیہ کے ضلع چناق قلعہ کے گلیبولو حادثہ پیش آیا ہے ۔جس کے نتیجے میں 37 مسافر زخمی ہو گئے۔ بس کے ڈرائیور کے کنٹرول کھو دینے کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔ مرسڈیز برانڈ کی یہ ٹور بس، جو اوزیکزلر( Ozikizler ) کی طرف سے چلائی جا رہی تھی، جب یہ حادثہ ہوا ٹورسٹ بس یونان سے واپسی رہی تھی، بس میں کل 44 مسافر سوار تھے۔
ایمرجنسی ٹیموں نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمی مسافروں کو گلیبولو اور چناق قلعہ کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ممکنہ طور پر نیند کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ بس یونان-ترکیہ سرحد پر شدید رش کی وجہ سے تقریباً پانچ گھنٹے تک رکی ہوئی تھی۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔