138
شمالی عراق میں پنجہ کلید آپریشن کے دوران ایک ترک فوجی شہید ہو گیا۔ وزارت قومی دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ “20 فروری کو پنجہ-کلید آپریشن کے علاقے میں ہمارے بہادر فوجی مصطفیٰ اُسلو، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے ارکان کے ساتھ جھڑپ کے دوران شہید ہوئے۔ ہم اپنے پیارے شہید کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور ان کے غمزدہ خاندان کے ساتھ گہری تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔”