ترکیہ کے ای-گورنمنٹ گیٹ وے نے 2024 کے سروے میں صارفین کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل کی ہے۔ اس سروے میں 10 لاکھ صارفین نے شرکت کی، جس میں ای-گورنمنٹ گیٹ وے کی اطمینان کی سطح 95.81 فیصد تک پہنچ گئی، جو 2020 کے بعد سب سے بلند سطح ہے۔ ای-گورنمنٹ گیٹ وے، جس کا آغاز 18 دسمبر 2008 کو ہوا، اس وقت 67 ملین سے زائد صارفین کو 8,361 ڈیجیٹل خدمات فراہم کر رہا ہے۔
سروے میں صارفین کی طرف سے مصنوعی ذہانت، الیکٹرانک نوٹیفکیشنز، دو قدمی تصدیق، سوشل سیکیورٹی، معذوری کے مسائل اور بلدیاتی خدمات پر سب سے زیادہ تجاویز اور تبصرے آئے ہیں۔ ای-گورنمنٹ گیٹ وے کی سروسز کی رسائی آسان، محفوظ اور تیز ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔