121
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے پرتگال روانگی سے قبل ترکیہ کے شہر استنبول میں ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات ک۔ یہ ملاقات استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ہوئی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی مفادات پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر زرداری کی آمد پر ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی، دفاعی اور ثقافتی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے مشترکہ عزم پر بھی بات کی گئی تاکہ علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔