ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کبھی بھی دہشت گرد گروپوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گا اور ان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔
ایردوان نے یہ بیان اس وقت دیا جب انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ترکیہ کا عزم کبھی کمزور نہیں پڑے گا اور وہ اپنے عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروہ ترکیہ کی معیشت اور امن کے لیے خطرہ بن چکے ہیں اور ان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔انہوں نے کہا ہم اپنے نوجوانوں کی حفاظت کیلئے دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے صدر ایردوان نے مزید کہا کہ ترکیہ کی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف موثر آپریشنز کیے ہیں اور اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور اس کے اثرات سے دنیا کو بچانے کی کوشش کرے گا۔
ہم اپنے نوجوانوں کی حفاظت کیلئے دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: صدر ایردوان
92