127
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد مسلم دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کریں اور غزہ کے عوام کے لیے مزید مدد فراہم کریں۔ ایردوان نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع کے لیے عالمی سطح پر یکجہتی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہمیں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا اور ان کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دینا ہوگا۔” انہوں نے عالمی برادری سے غزہ میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی بھی اپیل کی۔