ترکیہ کا بایراکتار TB3 ڈرون دنیا کا پہلا مسلح فضائی ڈرون بن گیا ہے جو مختصر رن وے والے جہاز پر اُڑان بھرنے اور لینڈنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ کامیاب تجربہ ترکیہ کی فضائی دفاعی ٹیکنالوجی میں ایک اور سنگ میل ثابت ہوا ہے۔بایراکتار TB3 ڈرون نے ترکیہ کی بحریہ کے ایک مختصر رن وے والے جہاز سے اُڑان بھری اور کامیابی کے ساتھ لینڈ کیا، جس سے اس کے جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں اور ملٹری آپریشنز میں اس کے استعمال کی اہمیت مزید اجاگر ہوئی ہے۔ اس کامیابی کے بعد ترکیہ کا بایراکتار TB3 ڈرون عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا منفرد فضائی نظام بن گیا ہے جو سمندر پر موجود کسی بھی بحری جہاز سے لانچ اور لینڈنگ کر سکتا ہے۔
ترکیہ کی دفاعی صنعت کے لئے یہ ایک بڑی کامیابی ہے اور اس کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ ترکیہ کی دفاعی صنعت کے نمائندوں نے کہا ہے کہ اس نئے فضائی ڈرون کی کامیابی ترکیہ کی دفاعی توانائی کو مزید مضبوط کرے گی اور اس کے عالمی دفاعی تعلقات میں بھی اہمیت بڑھا دے گی۔بایراکتار TB3 کی یہ کامیابی نہ صرف ترکیہ کے لیے ایک فخر کا لمحہ ہے بلکہ عالمی سطح پر جدید فضائی دفاعی ٹیکنالوجی کی ایک نئی راہ بھی ہموار کرے گی۔