ترک ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ 23 جنوری 2025 سے دمشق کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔ تاہم، شامی حکام کی ہدایات کے مطابق، اسرائیلی اور ایرانی شہریوں کو ان پروازوں پر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ترک ایئرلائنز کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی عرب جمہوریہ کے حالیہ فیصلوں کے مطابق، اسرائیلی اور ایرانی شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ شامی شہریوں کو اپنے ملکیت کی تصدیق کے لیے درست دستاویزات پیش کرنا ہوں گی، جبکہ لبنانی شہری اس صورت میں داخل ہو سکتے ہیں اگر ان کے والدین میں سے ایک شامی شہری ہو یا ان کے پاس کسی دوسرے ملک کا رہائشی اجازت نامہ یا ویزا ہو۔ صحافیوں کو خصوصی اجازت درکار ہوگی۔
یہ فیصلہ ترکیہ اور شام کے درمیان حالیہ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سامنے آیا ہے۔ ترک ایئرلائنز نے 2011 میں شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد اپنی پروازیں معطل کر دی تھیں۔
ترک ایئرلائنز کا شامی پروازوں میں اسرائیلی اور ایرانی شہریوں پر پابندی کا اعلان
82