ترکیہ نے نیشنل شپ پروجیکٹ (MILGEM) کے تحت تیار کردہ دو نئے استیف کلاس فریگیٹس، TCG ازمیر (F-516) اور TCG ازمیت (F-517)، کو سمندر میں لانچ کیا ہے۔ترکیہ کی دفاعی صنعت کے سربراہ، ہلوک گورگن نے اس موقع پر کہا، “بلیو ہوم لینڈ وطن کے مستقل محافظ سمندر سے مل چکے ہیں”یہ فریگیٹس 80 فیصد سے زائد مقامی وسائل سے تیار کی گئی ہیں اور TCG استنبول (F-515) کے بعد اس سیریز کی دوسری اور تیسری جہاز ہیں۔ان کی لمبائی 113.2 میٹر، چوڑائی 14.4 میٹر، اور وزن 3,000 ٹن ہے۔
یہ جہاز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور ترکیہ کی سمندری دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کریں گے۔ ان کی ترسیل 2026 اور 2027 کے درمیان متوقع ہے۔حلوک گورگن نے مزید کہا، “یہ فریگیٹس ہماری سمندری آزادی کو مضبوط کریں گی اور ہماری دفاعی صلاحیتوں کو نئی بلندیوں تک پہنچائیں گی۔”
اس کے علاوہ، وزیرِ ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر، عبدالقادر یورالوغلو نے اعلان کیا کہ ملک کا پہلا مقامی سول سرویلنس ریڈار سسٹم، MGR، کامیابی سے تسلسل کے ٹیسٹ پاس کر چکا ہے اور جلد ہی آپریشنل ہوگا۔انہوں نے کہا، “ہم توقع کرتے ہیں کہ اسے اس سال کی پہلی سہ ماہی میں کمیشن کیا جائے گا۔”یہ نظام ترکیہ کی فضائی حدود میں بڑھتی ہوئی ہوائی ٹریفک کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ترکیہ نے دو نئے فریگیٹس سمندر میں اتار دیے
109