114
ترکیہ کی ترکش کوآپریشن اینڈ کوارڈینیشن ایجنسی (ٹکا) نے پاکستان کے علاقے میرپور میں زرعی ترقی کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ ٹکا نے میرپور ایگریکلچر ڈائریکٹوریٹ کے تربیتی ہال کی تزئین و آرائش کی تاکہ مقامی کسانوں کو کھاد، بیج کے استعمال اور پودوں کی افزائش و نگہبانی کے حوالے سے ضروری تربیت فراہم کی جا سکے۔ اس ہال کا افتتاح پاکستان میں ٹکا کے سربراہ محسن بالچی نے کیا، جو کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ترکیہ کی جانب سے کیے گئے اس اقدام کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔