صدر رجب طیب ایردوان نے جی۔20 سربراہی اجلاس کے دوران برازیل کے صدر لولا دی سلوا سے ملاقات کی۔ کوپا کابانا قلعے میں ہونے والی اس ملاقات میں صدر ایردوان نے ترکیہ اور برازیل کے تعلقات میں بہتری کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف برازیل کے موقف کو سراہا اور کہا کہ ترکیہ نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی فراہمی روکنے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ ایردوان نے مزید کہا کہ ترکیہ فلسطین میں مستقل جنگ بندی، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی، اور دو ریاستی حل کے تحت مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔