پاکستان کی تاریخی درسگاہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ترکیہ کے تعاون سے “ترکش لینگویج سنٹر” کا باوقار افتتاح کیا گیا۔ اس مرکز کے قیام میں ترک ادارے ٹکا نے کلیدی کردار ادا کیا، جس کے تحت کلاس روم، کانفرنس روم، اور اساتذہ کے لیے درکار دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں ترکیہ کے قونصل جنرل ، جی سی یو کے وائس چانسلر، اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ترک وفد اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔
ایسے اقدام دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور طلبا کو ترکش زبان سیکھنے کے نئے مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ترکیہ کے تعاون سے “ترکش لینگویج سنٹر” کا افتتاح
115