88
15واں ترک-عرب اقتصادی فورم ترکیہ کے دارلحکومت استنبول میں منعقد ہوا، جس میں وزراء، ماہرین اور نجی شعبے کے نمائندے شریک ہوئے۔
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے اسے ترکیہ اور عرب دنیا کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کیلئے اہم موقع قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ترکیہ کی سالانہ برآمدات 46 ارب ڈالر اور درآمدات 36 ارب ڈالر ہیں، جبکہ عرب دنیا کی معیشت کا مجموعی حجم 3 کھرب ڈالر ہے۔ دونوں خطوں کا ہدف 150 ارب ڈالر کے تجارتی حجم تک پہنچنا ہے۔